ترک وزیراعظم كی احتجاجی مظاہرین كو مظاہرے ختم كرنے كیلئے آخری وارننگ

ہمارا صبر كا پیمانہ لبریز ہوچكا ہے اس لئے مظاہرین فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں، رجب طیب اردگان


APP June 13, 2013
احتجاجی مظاہرین اور پولیس كے درمیان جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

تركی كے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے احتجاجی مظاہرین كو آخری وارننگ دیتے ہوئے كہا ہے كہ اگر مظاہرین نے آئندہ 24 گھنٹے میں مظاہرے ختم نہ کئے تو حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔


انقرہ میں پارٹی اركان سے خطاب كرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے استنبول میں تقسیم سكوائر پر قبضہ كرنے والے ہزاروں احتجاجی مظاہرین كو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار كیا كہ ہمارا صبر كا پیمانہ لبریز ہوچكا ہے اس لئے مظاہرین فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں ورنہ حکومت آئندہ 24 گھنٹے میں ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔


دوسری جانب احتجاجی مظاہرین اور پولیس كے درمیان جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں