سابق دور میں 35 لگژری گاڑیاں خریدنے کی تحقیقات شروع

نیب نے ریکارڈمانگ لیا،کابینہ ڈویژن افسران سے بھی تحقیقات ہونگی،ذرائع

نیب نے ریکارڈمانگ لیا،کابینہ ڈویژن افسران سے بھی تحقیقات ہونگی،ذرائع۔ فوٹو:فائل

نیب نے گزشتہ دور حکومت میںکروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں درآمدکرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔


نیب نے سارک کانفرنس کیلئے خریدی جانے والی گاڑیوں کے استعمال اور خریداری کی قانونی حیثیت جاننے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے، قومی خزانے سے ان گاڑیوں میں942اضافی فیچر لگوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب اپنی تحقیقات میں پتہ چلائے گی آیا یہ گاڑیاں قانونی تقاضوں کے مطابق خریدی گئی تھیں اور ان کا استعمال مقصدکے مطابق کیا گیا یا نہیں۔ نیب وزارت خارجہ اورکابینہ ڈویژن کے متعلقہ افسران سے تحقیقات کرے گا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حکومت نے 35 لگژری گاڑیاں درآمدکی تھیں۔
Load Next Story