
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا اور بارہ مولا کے ضلع بونیارمیں محاصرہ کرتے ہوئے آپریشن کے نام پر 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
واقعے کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں جب کہ حریت قیادت نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے نمازجمعہ کے بعد کشمیریوں کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج کی کال بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے جب کہ گزشتہ روزبھی ضلع پلوامہ میں کارروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔