ابوظہبی ٹیسٹ میں سرفراز کی جگہ رضوان نے وکٹ کیپنگ گلوز پہن لیے

اس سے قبل بھی سرفراز کےبازو پر گیند لگنے کی وجہ سے رضوان کو بطور وکٹ کیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا


Saleem Khaliq October 19, 2018
ڈاکٹر سے معائنے کے بعد ہی سرفراز کی انجری کی نوعیت کا علم ہوسکےگا فوٹو:فائل

KARACHI: آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کپتان سرفراز کی جگہ کرکٹر محمد رضوان وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد کے سر پر گزشتہ روز گیند لگ گئی تھی، وہ جمعے کو ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کے لیے جائیں گے، اس کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا علم ہو سکے گا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی دوران بیٹنگ سرفراز کے بازو پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد رضوان کو بطور وکٹ کیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے لیے میچ ریفری سے خصوصی اجازت لی گئی تھی، یاد رہے محمد رضوان اے ٹیم کے ساتھ پہلے ہی یو اے ای میں موجود تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں