نومبرمیں فلسطین فٹبال ٹیم کے دورہ پاکستان کا روشن امکان

اب پاکستان بھی دنیا کے مقبول ترین کھیل میں پیچھے نہیں رہنا چاہتا، سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن


Muhammad Yousuf Anjum October 19, 2018
ہم نے فلسطین ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت بجھوا رکھی ہے، سیکرٹری فٹبال فیڈریشن فوٹو: فائل

آئندہ ماہ فلسطین فٹبال ٹیم کے دورہ پاکستان کا روشن امکان ہے۔

سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن احمد یار لودھی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے فلسطین ٹیم کو مہمان بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فلسطین ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت بجھوا رکھی ہے، ان کی ٹیم نے چین کا دورہ کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے، ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دو سے تین دن میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔ اس وقت دو آپشنز زیر غور ہیں، ہماری پہلی ترجیح فلسطین ٹیم کو پاکستان لانا ہے، اگر کسی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پھر ہم ان کے ہاں جاکر کھیل سکتے ہیں، جواب میں فلسطین پھر کسی وقت یہاں آئے گی۔

احمد یار لودھی نے کہا کہ دنیا کے مقبول ترین کھیل میں اب پاکستان بھی پیچھے نہیں رہنا چاہتا،فنڈز کی صورت حال پر انہوں نےجواب دیا کہ اے ایف سی اور فیفا کی طرف سے اس کی کمی نہیں، پی ایف ایف کے پاس اب پیسہ بہت ہے اور اس کو کھیل کے فروغ کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے۔ حکومت اگر سپورٹ نہیں کرتی توپھر بھی کوئی ایشو نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |