اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

حفاظتی ضمانت 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔


ویب ڈیسک October 19, 2018
حفاظتی ضمانت 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔

KARACHI: اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت 5 روز کیلئے منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر نے منشابم کے بیٹے منشا طارق کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی، حفاظتی ضمانت 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی جب کہ عدالت نے طارق منشا کو 24 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق منشا کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے افسران اور تھانوں میں ایس ایچ او (ن) لیگ کے ہیں جس کی وجہ سے ہماری زمینوں پرقبضے کے لیے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں جب کہ ہمارے مخالفین ان سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والدکا نام منشا بم نہیں منشا کھوکھرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں