سندھ حکومت کا تحریری امتحان کے بغیر ہی ڈاکٹروں کی بھرتی کا فیصلہ
سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعےامتحان لینا طویل مرحلہ ہے اور ہم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، مشیر اطلاعات سندھ
ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لیے سندھ حکومت نے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں گے، سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل مرحلہ ہے لہذا وقت بچانا اور عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ یہ فیصلہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر کیا گیا اور سندھ کابینہ اس حوالے سے فیصلے کی منظوری دے چکی ہے، ابتدائی طور پر ماہر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو کانٹریکٹ کی بنیاد پر، تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد بھرتی کیا جائے گا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں کو بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا، ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائے گی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں محکمہ صحت کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔