ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے    

بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں، ڈیل اسٹین


ویب ڈیسک October 19, 2018
بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں، ڈیل اسٹین

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔



گزشتہ روز مائیکل وان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے محمد عباس کی بولنگ دیکھ رہے ہیں اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ہر بار مجھے صرف 6 گیندوں کے اندر ہی آؤٹ کرلیں گے۔



جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی ٹوئٹ میں محمد عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔