وزیر خزانہ نے بجٹ اناملیز دور کرنے کا یقین دلایا ہے افتخار ملک

اسحاق ڈارا ناملیز پر چندروز میں ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

حکومت کو 100 دن دیے جائیں بہتری آئے گی، اقتصادی امور چلانے کیلیے تھنک ٹینک بنایا جائے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سارک چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں جو بھی اناملیز ہیں انہیں دور کرنے کی ہمیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرادی ہے۔

افتخار علی ملک نے جمعرات کو فیڈریشن ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ آئندہ چندروز میں بجٹ اناملیز پر ایف پی سی سی آئی کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اگروفاقی بجٹ 2013-14 میں کوئی اناملیز ہونگی تو انہیں ممکنہ حد تک دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مجھے اسلام آباد میں یہ یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کو بجٹ کے حوالے سے جو شکایات ہونگی انہیں دور کرنے پر ایف پی سی سی آئی کی قیادت کی مشاورت سے غور کیا جائے گا۔


سارک چیمبر کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو ریونیو ملنا چاہیے اور دنیا میں ریونیو جنریشن کی مشین پرائیویٹ سیکٹر ہے، جب تک پرائیویٹ سیکٹر مضبوط نہیں ہو گا اس وقت تک معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔



انہوں نے کہا کہ حکومت ایک انڈسٹریل بورڈ بنائے اورترکی وملائیشیا کی طرز پر ایڈوائزری کونسل یعنی ایک تھنک ٹینک قائم کرے جس میں وزیر خزانہ، بزنس مین، میڈیا کے نمائندے شریک ہوں، ملک میں پارلیمنٹ اور سینیٹ اپنا کام کرے جبکہ ایڈوائزری کونسل اقتصادی معاملات پر کام کرے، معیشت کو ٹریک پر لانے کیلیے جامع اور واضح حکمت عملی اپنائی جائے، ہم حکومت کا معیشت کے سدھار میں ساتھ دیں گے اور اس سلسلے میں چند روز میں اسلام آباد میں بات چیت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ حکومت کو100 دن دیے جائیں یقین ہے کہ بہتری آئے گی۔
Load Next Story