ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ 375 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

سب سے زیادہ خدمات 50، تجارت 46، سیاحت 38 اور آئی ٹی سیکٹر میں 36 کمپنیوں کا اندراج

سب سے زیادہ خدمات 50، تجارت 46، سیاحت 38 اور آئی ٹی سیکٹر میں 36 کمپنیوں کا اندراج۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مئی کے دوران 375 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق مئی میں سب سے زیادہ شعبہ خدمات میں 50 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، ٹریڈنگ 46 جبکہ 38 کمپنیوں نے سیاحت کے شعبے میں رجسٹریشن حاصل کی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 36، کنسٹرکشن کے شعبے میں 18، کارپوریٹ فارمنگ کیلیے 20، ٹیکسٹائل کے شعبے میں14، فارماسیوٹیکل کے شعبے میں12 ، ابلاغ عامہ میں 13 اور تعلیم کے شعبے میں 11 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔




اس ماہ سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 117 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ اعلامیے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کی بہتری کے لیے ایس ای سی پی کی کوششوں پر مہرتصدیق ثبت کرتے ہوئے مئی میں 19 کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
Load Next Story