پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی پر احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس جاری

احمد شہزاد کو 25 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے


Muhammad Yousuf Anjum October 19, 2018
احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس پی سی بی نے جاری کیا،فوٹو: فائل

ڈوپ ٹیسٹ میں معطل کرکٹر احمد شہزاد کو کلب میچ کھیلنے پر پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

اوپنر کو پچیس اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر احمد شہزاد کو چار ماہ کے لئے کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کیا ہوا ہے یہ پابندی دس نومبر کو ختم ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر4 ماہ کی پابندی عائد

کرکٹ میں بیڈ بوائے امیج رکھنے کے حوالے سے مشہور احمد شہزاد نے اپنے کلب مسلم جم خانہ کی طرف سے چوری چھپے سات میچز میں شرکت کی ، رولز کے مطابق معطلی پیریڈ میں صرف ٹریننگ کی اجازت ہوتی ہے، کلب میچ یا کھیل سے متعلق کسی دوسری سرگرمی میں شرکت ممنوع ہوتی ہے۔

احمد شہزاد پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی کرکے مزید مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ پی سی بی نے پانچ اکتوبر کو احمد شہزاد پر پابندی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |