پی ایس ایل فور کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز

ایس ایل کے 8 میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے


Muhammad Yousuf Anjum October 19, 2018
تین چیئرمین باکسز کی بھی تیاری کا عمل جاری ہے، فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ فور کے میچز کی میزبانی کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں تیاریاں جاری ہیں، ہوسپیٹیلیٹی باکسز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کے گیارہ باکسز کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔



تین چیئرمین باکسز کی بھی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ وی آئی پی انکلوژر ز فضل محمود ، جاوید میاں دار اورعمران خان میں ٹوٹی کرسیوں کی جگہ نئی کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔ ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کے چار میچز کا امکان ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ کی ڈرافٹنگ تقریب بیس نومبر کو اسلام آباد میں ہورہی ہے۔



پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگی۔پی سی بی کے ڈائریکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پہلے بھی لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہوچکے ہیں اس بار مزید بہتر انتظامات کیے جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ پورا۔ پی ایس ایل ایڈیشن یہاں پر ہو۔

ہارون رشید نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،حالات بھی بہت بہتر ہوچکے ہیں اس مرتبہ کوشش ہے کہ زیادہ غیر ملکی کرکٹرز یہاں آکر پی ایس ایل میچز کھیلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔