تیسر ٹاؤن میں قبائلی جنگ شروع فائرنگ سے ایک شخص زخمی

مہمند قبیلے اورمحسود قبیلے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے بعدکاروبار بند


Staff Reporter June 14, 2013
فائرنگ کی زد میں آکر الیاس ولد گل زادہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا. فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں خیبر پختونخواہ کے2 گروپوں میں مورچہ بند فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

علاقے میں سخت کشیدگی کے باعث دکانیں اور دیگر کاروبار بند ہوگیا، دونوں قبیلوں کے درمیان صلح کے لیے جرگہ بلالیا گیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 میں مہمند قبیلے اور محسود قبیلے میں مورچہ بند فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دونوں گروپوں کے کارکن ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہو گئے اور ایک دوسرے کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔



فائرنگ کی زد میں آکر الیاس ولد گل زادہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح10 بجے تک دونوں قبیلوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم واقعے کی نہ تو پولیس رپورٹ کرائی گئی اور نہ ہی پولیس نے مداخلت کی، دونوں گروپوں میں صلح کیلیے بزرگوں نے جرگہ بلالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔