بینظیر قتل کیس کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کا ایک ملزم گرفتار

ملزم عبد اللہ اسلامک یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا طالب علم ہے اور اسے قائداعظم اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 14, 2013
ملزم عبد اللہ اسلامک یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا طالب علم ہے اور اسے قائداعظم اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔ فوٹو ای ایف پی

بینظیر قتل کیس کی پیروی کرنے والے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقارکو قتل کرنے والوں میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عبد اللہ چوہدری ذوالفقار پر فائرنگ کے بعد ان کے گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جسے اسپتال میں داخل کرا کر اس کے ساتھی فرار ہوگئے تھے۔ ملزم عبداللہ اسلامک یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا طالب علم ہے اور اسے قائداعظم اسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم ریلوے اسپتال لاہور میں بھی زیرعلاج رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں