آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا اعلان

پرانے ماڈل کے آئل ٹینکرز پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے، سینئر نائب چیئرمین شمس شاہوانی


ویب ڈیسک October 19, 2018
حکومت کو دی گئی 10 روز کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، شمس شاہوانی (فوٹو: فائل)

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے اتوار سے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا اندیشہ ہے۔

آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے بارہا اپنے مطالبات رکھے اور بتایا کہ پرانے ماڈل کے آئل ٹینکرز پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے، 2010 ماڈل کی گاڑیوں کی شرط سے آئل ٹینکرز مالکان اور کارکنوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے، لیکن حکومت کی جانب سے پنجاب میں 600، کے پی کے میں 300، بلوچستان 200 اور کراچی میں 700 ٹینکرز پر پابندی عائد کردی گئی۔

شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں 10 دن میں پابندی ہٹانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، لیکن 10 دن گزر جانے کے باجود ہمارے مسائل جوں کے توں ہی ہیں، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ اتور سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کی جارہی ہے اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی جائے گی اور اس دوران جیٹ فیول سپلائی بھی معطل رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں