عمران خان محنتی اور پروفیشنل اداکار ہیں اکشے کمار

پرفارمنس سے متاثر ہوا ہوں، بالی وڈ اداکار مستقبل کے بڑے اسٹار بنیں گے


Net News June 14, 2013
پرفارمنس سے متاثر ہوا ہوں، بالی وڈ اداکار مستقبل کے بڑے اسٹار بنیں گے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اداکار عمران خان کی اداکاری نے متاثر کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اچھا کام کرکے خود کو منوایا ہے۔ بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکشے کمار جو کسی کی آسانی سے تعریف نہیں کرتے عمران خان کی پرفارمنس سے متاثر ہوگئے ہیں اور اس کا انھوں نے اظہار بھی کیا ہے۔

اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ عمران خان بڑے محنتی اور پروفیشنل اداکار ہیں ۔انھوں نے اپنے کام سے ثابت کردیا ہے کہ وہ مستقبل کے بڑے اسٹار ہونگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔