بھارتی شہر امرتسر میں ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا 50 افراد ہلاک

ٹرین پٹڑی پر موجود درجنوں افراد کو تیزی سے کچلتے ہوئے پلک جھپکتے میں گزر گئی


ویب ڈیسک October 19, 2018
علاقہ آتش بازی اور کریکر دھماکوں سے گونج رہا تھا اس دوران تیز رفتار ٹرین کی سیٹی لوگوں کو سنائی نہ دی (فوٹو: بھارتی میڈیا)

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں میلہ منانے والا ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا حادثے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس افسر لکھبیر سنگھ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ امرتسر کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب جورا پھاٹک ریلوے کراسنگ پر میلے میں شریک تھے اور اس دوران علاقہ آتش بازی اور کریکر دھماکوں سے گونج رہا تھا کہ انہیں ٹریک سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کا سائرن سنائی نہ دیا۔

ٹریک پر موجود درجنوں افراد کو ٹرین تیزی سے کچلتے ہوئے پلک جھپکتے میں روانہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔



حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور جائے حادثہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 35 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ریلیف آپریشن مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں