ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو مات دے دی
پاکستان کی جانب سے اعجاز، رضوان سینئر اور عمر بھٹہ نے گول کیے
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسقط میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا ہے اور اپنے پہلے ہی میچ میں مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی۔
گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد، عمر بھٹہ اور کپتان رضوان سینئر نے ایک، ایک گول کیا جب کہ حریف ٹیم کوریا کی طرف سے واحد گول کم ہیونگجن نے کیا۔
واضح رہے کہ 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم دوسرے میچ میں ہفتے کے روز روایتی حریف و دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔