ٹنڈو حیدر 2 فلٹر پلانٹ خراب شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور
گیسٹرو، ہیپاٹائٹس ودیگر بیماریاں پھیلنے لگیں، بچوں سمیت 50 افراد اسپتال داخل
ٹنڈو حیدر شہر کے 2 فلٹر پلانٹ خراب عوام آلودہ اور گندہ پانی پینے پر مجبور، 50 سے زائد افراد گیسٹرو میں مبتلا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو حیدر شہر میں فلٹر پلانٹ گزشتہ 2 برس سے خراب ہونے کے باعث شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ گندہ اور آلودہ پانی پینے کے باعث بچوں سمیت 50 سے زائدافراد گیسٹرو، ہیپاٹائٹس ودیگر امراض میں مبتلا ہو کر ٹنڈو حیدر اور حیدر آباد کی مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔ ٹی ایم او اور سرکاری افسران کی غفلت کے باعث 2 برس سے بند فلٹر پلانٹ کی مشینری زنگ آلود ہونے کے سبب تباہ ہو گئی۔ اس فلٹر پلانٹ کی تباہی کے بعد دوسرا فلٹر پلانٹ خانزادہ محلہ میں خانزادہ برادری کی جانب سے لگایا گیا تھا۔ جہاں پر شہر بھر سے سیکڑوں افراد بلکہ دیگر علاقوں موری ، ٹنڈو غلام محمد، راہو پڑھیاڑ سمیت دیگر علاقوں کی مختلف برادریاں پینے کا صاف پانی لے جایا کرتی تھیں۔
مذکورہ فلٹرپلانٹ سے ہمہ وقت صاف اور فلٹر شدہ پانی دستیاب تھا۔ مگر اب انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب وہ بھی تباہی کا شکار ہے۔ سیوریج کا گندہ پانی واٹر سپلائی کے پانی میں مکس ہو رہا ہے۔ عوامی کالونی، آچر کالونی، مین بازار، گوار یا کالونی، باگڑی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گندے اور آلودہ پانی کے استعمال سے ہیپاٹائٹس، گیسٹرو اور پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ٹنڈو حیدر کے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ ،وزیر صحت سندھ اور دیگر اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔