مچھ كے قریب جعفر ایكسپریس كو بم سے اُڑانے كی كوشش نا كام بنادی گئی

پولیس، ایف سی اور لیویز كی بھاری نفری نے علاقے كو گھیرے میں لے لیا

پولیس، ایف سی اور لیویز كی بھاری نفری نے علاقے كو گھیرے میں لے لیا . فوٹو : فائل

مچھ اور لانڈی كے درمیان جعفر ایكسپریس كو بم سے اُڑانے كی كوشش نا كام بنادی گئی۔

كوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفر ایكسپریس جیسے ہی لانڈی نمبر 17 كے مقام پر پہنچی تو وہاں پہلے سے نصب بم زور دار دھماكے سے پھٹ گیا جس سے ریلوے ٹریک كا 10 فٹ كا حصہ اڑگیا۔


ٹرین ڈرائیور نے دھماكے کی آواز سن كر ٹرین فوراً روک دی اور چند منٹ بعد دوسرا بڑا دھماكا جعفر ایكسپریس كے سامنے ہوا جس سے خوش قسمتی سے مسافر اور ٹرین کا عملہ محفوظ رہا تاہم ریلوے ٹریک كو نقصان پہنچا۔

واقعے كی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی اور لیویز كی بھاری نفری متاثرہ جگہ پہنچ گئی اور علاقے كو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جب کہ ریلوے حكام نے ہنگامی بنیادوں پر ریلوے ٹریک كی مرمت كا كام شروع كركے ٹرینوں كی آمد و رفت بحال كردی۔
Load Next Story