اسحاق ڈار کی سیاسی پناہ کی درخواست ان کا چورہونا ثابت کرتی ہے فواد چوہدری

پاکستانی عوام کی دولت لوٹنے والے کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کے لیے امتحان ہے، فواد چوہدری

اسحاق ڈار کا قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے، وفاقی وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے ہی فرار نہ ہوتے، اب انہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ چور ہیں۔


فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی دولت لوٹنے والے کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کے لیے امتحان ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کے خلاف عالمی برادری بھی ہمارا ساتھ دے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی عدالتیں اور ادارے پوری ذمہ داری اور غیرجانبداری کے ساتھ قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کررہے ہیں، اسحاق ڈار کو چاہئے کہ وہ پاکستان آئیں اورعدالتوں کا سامنا کریں، قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے۔
Load Next Story