زیریں سندھ میں دوسرے روز بھی بارش نشیبی علاقے زیر آب

گرمی کی شدت میں کمی، بجلی کا نظام درہم برہم، دوڑ کے بازاروں میں کئی فٹ پانی جمع

حیدرآباد میں جمعرات کو دن بھر مطلع ابر آلود رہا جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی رہی۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
زیریں سندھ میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث گرامی کی شدت میں کمی آ گئی، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

حیدرآباد میں جمعرات کو دن بھر مطلع ابر آلود رہا جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی رہی۔ سہ پہرکو تعلقہ سٹی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ دریں اثنا نوابشاہ، جام صاحب، دوڑ، قاضی احمد، مٹھی، سانگھڑ، سنجھورو، شاہ پورچاکر، میرپورخاص، ڈگری سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، بعض علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہونے سیشہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں، بارش سے گرمی کے ستائے عوام کے چہرے کھل اٹھے۔ دوڑاورنواح میں تیز کے باعث سڑ کیں اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیاجبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ۔




مختلف سرکاری اداروں گرڈ اسٹیشن۔ٹی ایم اے۔اسپتال سمیت دوڑ تھانے کے رہائشی کوارٹر بھی زیر آب آگئے ۔دوڑ اسپتال میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ، طوفانی بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جام صاحب اور نواح میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہو تی رہی، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔ نوابشاہ میں جمعرات کو دوسرے روز موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، بارش کے دوران منچلے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوب انجوائے کیا۔ تلہار اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
Load Next Story