امریکا سے تعلقات کیلیے وفاقی حکومت کی پالیسی تیار

اہم نکات ’’نوڈومور‘‘، ’’برابری کی سطح پر تعلقات‘‘، ’’تعاون کی صورت میں تعاون‘‘ ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت پاکستان امریکا کا کوئی ڈومور،مطالبہ یا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان کے امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے نئی پالیسی کی ترجیحات کو طے کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پاکستان کے امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے نئی پالیسی کی ترجیحات کو طے کرلیا ہے تاہم اس نئی پالیسی کا اہم ترین ترجیحات میں '' نوڈومور، برابری کی سطح پر تعلقات''۔ ''تعاون کی صورت میں تعاون، عدم تعاون کی صورت میں عدم تعاون'' ہوگا۔ اس نئی پالیسی کے تحت پاکستان امریکا کا کوئی ڈومور،مطالبہ یا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔


پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات کی بنیاد پر آئندہ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ حکومت کی جو حکمت عملی ہوگی اس کو سامنے رکھنے ہوئے پاکستان امریکا کے ساتھ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔ وفاق کے اہم حلقوں میں اہم ترین سطح پر پاک امریکا تعلقات کی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔

وفاق کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کا آغاز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
Load Next Story