نئے پاکستان والوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ملک ریاض
ہارلے کلینک لندن سے معاہدہ ہوچکا، 10 ہزار پاؤنڈ کے علاج کی سہولت یہاں 30 ہزارروپے میں فراہم کریں گے
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ہارلے کلینک لندن سے معاہدہ ہوچکا ہے، لندن میں جو اینجو گرام 10 ہزار پاؤنڈ میں ہوتا ہے وہ بحریہ انٹرنیشنل اسپتال میں 30 ہزارروپے میں ہوگا، پاکستان میں لندن کے معیار کے علاج کی سہولت فراہم کریں گے، بحریہ ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد میں بیک وقت 8 لاکھ نمازی نماز ادا کرسکیں گے۔
ملک ریاض نے یہ بات جمعے کو بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر اور ایمرجنسی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ڈائیلسز سینٹر میں 16 چیئرز لگی ہیں، اسے 32 تک لے کر جائیں گے جبکہ ایمرجنسی میں 15 بیڈز ہیں، بحریہ انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی میں روزانہ 800 مریضوں کا علاج کیا جاتاہے، اس اسپتال میں ہارٹ بائی پاس، اینجو گرام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ گالف سٹی اسلام آباد بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال میں ہارلے اسٹریٹ کلینک لندن کے 21 ڈاکٹر آئیں گے، ہر ماہ 3 ڈاکٹرز لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں جائیں گے،میں نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے، یہ ہسپتال غریبوں کا ہے، میں چاہتا ہوں ایسے200 اسپتال پاکستان میں بنیں، بحریہ دسترخوان جیسے 8 ہزار دستر خوان ہوں۔
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ابھی ہم اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، جہلم، سیالکوٹ گئے ہیں ابھی پورا پاکستان پڑا ہے، ابھی ہم نے بہت کام کرنا ہے۔ ایک صحافی کے سوال پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو اپنا کام کرنے دیں، میں اپنا کام کروں گا، نئے پاکستان والوں کو نیا پاکستان بنانے دیں ہم ان کے ساتھ کام کریں گے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں دنیا کی 7 ویں بڑی مسجد بنا چکا ہے جبکہ کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد دو ماہ میں مکمل ہوجائے گی جہاں بیک وقت 8 لاکھ نمازی نماز ادا کریں گے۔
ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے، کسی کو اپنی جان کا خطرہ نہ ہو، پاکستان میں کوئی بے روزگار نہ رہے۔