چیف جسٹس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی جو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔


ویب ڈیسک June 14, 2013
اس سلسلے میں اٹارنی جنرل اور متعلقہ حکام نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل اور متعلقہ حکام کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں تھی۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 80 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں