کیمبرین پٹرول مقابلے میں پاک فوج کا مسلسل چوتھا گولڈ میڈل

پاک فوج کی ٹیم گلگت بلتستان کے بہادرسپاہیوں پرمشتمل تھی۔


Numainda Express October 20, 2018
مقابلے ویلزمیں ہوئے، پاکستانی ٹیم کا تعلق ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تھا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین پیٹرولنگ ایکسر سائز مقابلے ''کیمبرین پیٹرول'' میں مسلسل چوتھی بارگولڈ میڈل جیت لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے برطانیہ کے شہرویلز میں منعقد ہوئے جن میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم کا تعلق ناردرن لائٹ انفنٹری کی بٹالین سے تھا۔ ان مقابلوں کا آغاز 8 اکتوبر کو ہوا۔

2ہفتے جاری رہنے والے مقابلے میں31 ممالک کی 134ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے کہ پاک فوج نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔یہ مقابلے48 گھنٹے پر مشتمل سخت ترین پٹرولنگ ایکسرسائز پر مشتمل ہیں۔

پیٹرولنگ ٹیموں کے شرکا 60 کلومیٹر کا فاصلہ 25کلو وزن کے ساتھ طے کرتے ہیں، اس دوران انہیں انتہائی مشکل ترین ٹاسک سر انجام دینا ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں