پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا آرمی چیف

قطری وفد نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 20, 2018
قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا: فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔



ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا اوراستحکام کیلیے مثبت اقدامات بھی جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |