بڑے بجٹ کی ’نمستے انگلینڈ‘ کو چھوٹے بجٹ کی ’بدھائی ہو‘ نے ہرا دیا

60 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ’نمستے انگلینڈ‘ نے پہلے روز صرف ایک کروڑ 75 لاکھ کا کاروبار کیا


ویب ڈیسک October 20, 2018
فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ریلیز کے پہلے روز صرف ایک کروڑ75 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے فوٹو:ٹوئٹر

SYDNEY: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کی فلم ''نمستے انگلینڈ'' شائقین کومتاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''نمستے انگلینڈ'' اکشے کمار اورکترینہ کیف کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ''نمستے لندن'' کا سیکوئل ہے۔ ''نمستے لندن'' کامیاب ترین فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا لہٰذا شائقین کو ''نمستے انگلینڈ'' سے بھی بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں جب کہ فلمی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ یہ فلم بھی پچھلی فلم کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی لیکن ہوا اس کے برعکس۔

ارجن کپور اورپرینیتی چوپڑا کی ہٹ جوڑی، بڑا بجٹ (تقریباً 60 کروڑ روپے)، انگلینڈ کے خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کے باوجود ''نمستے انگلینڈ'' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور ریلیز کے پہلے روز صرف ایک کروڑ 75 لاکھ کا بزنس کرنے میں ہی کامیاب ہوسکی ہے۔

جب کہ ''نمستے انگلینڈ''کے ساتھ ریلیز ہونے والی آیوشمان کھرانا کی کم بجٹ کی فلم''بدھائی ہو'' باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تقریباً 30 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم نے ریلیز کے پہلے روز 7 کروڑ29 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ تجزیہ نگاروں نے ''نمستے انگلینڈ'' کے مقابلے''بدھائی ہو'' کوکامیاب فلم قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔