ویلڈنگ کا کام کرکے شرم محسوس نہیں کی محمد عباس

ملک کے لیے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں، محمد عباس


Abbas Raza October 20, 2018
قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی، محمد عباس فوٹو : فائل

ابو ظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اپنی بولنگ سے تگنی کا ناچ نچانے والے بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ کبھی اس بات کو کہنے میں شرم محسوس نہیں کی کہ میں نے ویلڈنگ کا کام کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو محمد عباس سیالکوٹ پہنچ گئے۔ پیسر کا استقبال کرنے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ کبھی اس بات کو کہنے میں شرم محسوس نہیں کی کہ میں نے ویلڈنگ کا کام کیا۔ جس سطح پر بھی کھیلنے کا موقع ملا ہمیشہ سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ بالآخر مسلسل محنت کا پھل مل گیا۔ اپنے ملک کے لیے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں۔مستقبل کے لیے ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں محمد عباس نے بتایا کہ مختلف ملکوں کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوتی رہی ہے لیکن صرف اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔