شیخ رشید کے خلاف احتجاج کرنے پر ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ

ریلوے ملازمین نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا


ویب ڈیسک October 20, 2018
ریلوے ملازمین نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا فوٹو:فائل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف احتجاج کرنے پر ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا جب کہ ایک ملازم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پبلک سیکرٹریٹ اور رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے ریلوے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا۔ جن ریلوے ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور ساتھیوں کو متحرک کیا ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے نقص امن کے خدشے کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ریلوے ملازم یاسر وجاہت کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔