وقاص بٹ بھی اومان ہاکی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوگئے

وقاص بٹ کو اومان ہاکی ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے


Mian Asghar Saleemi October 20, 2018
وقاص بٹ ایک عرصے سے بطور گول کیپنگ کوچ ڈار ہاکی اکیڈمی کے ساتھ منسلک ہیں، فوٹو: فائل

سابق اولیمپئن طاہر زمان کے بعد وقاص بٹ بھی اومان ہاکی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہو گئے۔

وقاص بٹ ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اومان کی قومی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سلطان قابوس سپورٹس کمپلیکس مسقط میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے حصہ میں ایک منفرد اعزاز بھی آیا ہے ، جہاں قومی ہاکی ٹیم نے کوریا کو ہرانے کے ساتھ اپنی شاندار فتح کا آغاز کیا ہے وہاں پاکستان ہاکی کے لئے باعث فخر خبر یہ بھی ہے کہ ڈار ہاکی اکیڈمی کے گول کیپنگ کوچ وقاص بٹ کو اومان ہاکی ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

وقاص بٹ کا تعلق پاکستان واپڈا سے ہے اور ایک عرصہ سے بطور گول کیپنگ کوچ ڈار ہاکی اکیڈمی کے ساتھ منسلک ہیں، ان دنوں اومان کی قومی ٹیم کے ساتھ ایشین چیمپینز ٹرافی میں بطور گول کیپنگ کوچ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وقاص بٹ کے ساتھ ساتھ معروف ایف آئی ایچ ہاکی کوچ اولمپئین طاہر زمان بھی اومان ہاکی ٹیم کے ساتھ ایک سال سے وابستہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔