آؤٹ آف ٹرن پروموشن پولیس افسران کا بیرون ملک منتقل ہونیکا امکان

بیشتر افسران طالبان سے خطرے کو جواز بنا کر غیر ملکی شہریت حاصل کرچکے ہیں

بیشتر افسران طالبان سے خطرے کو جواز بنا کر غیر ملکی شہریت حاصل کرچکے ہیں. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
محکمہ پولیس میں 2002میں آرڈیننس کے بعد ترقی کی سیڑھیاں چڑھنے والے افسران کی سیڑھی کھنچ گئی۔

آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ آتے ہی ایس ایس پی اور ایس پی سطح کے پولیس افسران نے اپنے موبائل فون بند کر دیے، پولیس کی ایجنسیوںمیں بطور سربراہ کام کرنے والے افسران اب ایس ڈی پی اور اور تھانے دار کی حیثیت سے کام کریں گے۔2002 میں آرڈیننس کے بعد منتخب نمائندوں کے کہنے پر آنکھیں بند کر کے عمل کرنے والے اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے عہدوں پر کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ان کے سینیئر پولیس افسران کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چند سال میں ایس ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی تاہم عدالت کے حکم کے بعد ان تمام افسران کو واپس ان کے حقیقی عہدوں پر جانا پڑے گا۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ یہ عمل3 ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔




تنزلی پانے والوں میں سی آئی ڈی کے ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم خان ڈی ایس پی، ایس ایس پی راؤ انوار ڈی ایس پی، ایس ایس پی فاروق اعوان ڈی ایس پی، ایس ایس پی عبدا لوقار ملہن ڈی ایس پی، ایس پی مظہر مشوانی ڈی ایس پی، ایس ایس پی رضوان احمد سومرو ڈی ایس پی، ایس ایس پی غلام شبیر تالپور ڈی ایس پی، ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو ڈی ایس پی، محمد اکرم ابڑو ڈی ایس پی، ایس ایس پی راجہ عمر خطاب ڈی ایس پی، ایس پی فیاض خان ڈی ایس پی، ایس ایس پی سید اصغر علی شاہ سب انسپکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری سہیل فیض انسپکٹر، ایس ایس پی سید خرم وارث سب انسپکٹر، ڈی ایس پی پرویز اختر سب انسپکٹر، ڈی ایس پی طاہر حسین زیدی سب انسپکٹر، ڈی ایس پی گل بیگ جتوئی سب انسپکٹر، ڈی ایس پی اعجاز احمد ترین سب انسپکٹر، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر سب انسپکٹر، ڈی ایس پی سید واصف قریشی سب انسپکٹر، ڈی ایس پی سید ذوالفقار شاہ سب انسپکٹر، سید علی رضا سب انسپکٹر، ڈی ایس پی مظہر مشوانی سب انسپکٹر، ڈی ایس پی اعظم رضا مرزا سب انسپکٹر، ڈی ایس پی ابو طلحہ امراؤ سب انسپکٹر، ڈی ایس پی محمد ایوب بھرگڑی سب انسپکٹر، ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ زرداری سب انسپکٹر، ڈی ایس پی نیر الحق سب انسپکٹر، ڈی ایس پی نثار قائم خانی سب انسپکٹر، ڈی ایس پی کانجو خان مری سب انسپکٹر، ڈی ایس پی سید قیصر علی شاہ سب انسپکٹر، ڈی ایس پی یحییٰ خان بلو سب انسپکٹر، ڈی ایس پی عامر حمید سب انسپکٹر اور خدا بخش پنہور سب انسپکٹر کے عہدوں پر کام کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ پولیس افسران میں سے بیشتر نے بیرون ملک نہ صرف اپنے کاروبار سیٹ کر لیے ہیں بلکہ اپنے اہلخانہ کو بھی وہاں منتقل کر دیا ہے اور طالبان سے جان کو خطرے کا بتا کر وہاں کی شہریت بھی حاصل کر لی ہے اور وہ پولیس افسران اپنی ملازمتوں سے ریٹائر منٹ حاصل کر کے بیرون ملک منتقل ہو جائیں گے۔ موجودہ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک اورحساس ادارے میں کام کرنے والے دوست علی بلوچ جنھوں نے اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو محکمہ پولیس میں ضم کرا لیا تھا ان کے بارے میں بھی عدالت نے سخت ریمارکس استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پولیس کی تربیت حاصل نہیں کی یہ کام کرنے کے اہل نہیں ہیں لہٰذا ان کی بھی تنزلی کر کے ان کو جن محکموں سے آئے ہیں وہیں بھیجا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story