کراچی میں ایک ماہ کے دوران بجلی کا تیسرا بریک ڈاؤن

نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے مقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک October 20, 2018
بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیاجارہا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک فوٹو:فائل

شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

کراچی میں ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، بفرزون، ملیر، نیوکراچی، بورڈ آفس، پہاڑ گنج، پی آئی بی کالونی، قائد آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی، تاہم بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے لیکن اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔

دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاؤن کی باعث 20 پمپ بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں بجلی کا یہ تیسرا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔