پولیس فائونڈیشن انتظامیہ عدالت سے کچھ چھپارہی ہےچیف جسٹس

تمام ریکارڈ پیش نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عدالت سے کچھ چھپایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس


Numainda Express June 14, 2013
تمام ریکارڈ پیش نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عدالت سے کچھ چھپایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس فوٹو: فائل

نیشنل پولیس فائونڈیشن انتظامیہ ہائوسنگ سکیم کے بارے میں تمام تفصیلات ایک بارپھر پیش نہیںکر سکی ہے جس پر سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی طرف سے بار بار حکم کے باجود تمام ریکارڈ پیش نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عدالت سے کچھ چھپایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، فائونڈیشن کے سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ جولائی2011کے اجلاس کے منٹس موجود نہیں،اس طرح کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں