جمہوری استحکام پریقین ہےوزیراعظم کیانی اور فخرالدین کی ملاقاتیں
ایئرچیف،ثنا زہری بھی ملے، وزیراعظم کی چینی کمپنی کوجنوبی پنجاب،بلوچستان میںشمسی بجلی گھربنانیکی دعوت
وزیراعظم میاں محمود نواز شریف سے جمعرات کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے مابین وزیراعظم آفس میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی این پی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں دہشتگردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں کے علاوہ بلوچستان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی سلامتی خودمختاری کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا اور وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلیے مسلح افواج کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بریف کیا ۔
چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے، سازگار ماحول میں انتخابات کے انعقاد اور ٹرن آئوٹ میں اضافے سے اندرون اور بیرون ملک پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر اور معاون خصوصی ثناء اللہ زہری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف سے چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن (نارنکو) کے چیئرمین وانگ ژی تونگ نے بھی پانچ رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے ، نارنکو جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شمسی بجلی گھر لگانے میں سرمایہ کاری کرے۔