’پاروتی‘ نے بھی بچی گود لے لی

بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں، ساکشی تنور


ویب ڈیسک October 20, 2018
45 سالہ اداکارہ ساکشی تنور فلم’’دنگل‘‘میں عامر خان کی بیوی کاکرداراداکرچکی ہیں، فوٹوفائل

بھارتی ڈراما سیریل ''کہانی گھر گھرکی'' سے شہرت پانے والی اداکارہ ساکشی تنور (پاروتی) کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

بھارتی ٹی وی پر 'پاروتی' کا مقبول ترین کردار نبھانے والی اداکارہ ساکشی تنور بھی''ممی کلب'' میں شامل ہوگئیں انہوں نے حال ہی میں ایک 9 ماہ کی بچی گود لی ہے جسے انہوں نے''دتیا'' نام دیا ہے۔

ساکشی نے ٹوئٹرپربچی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اپنی زندگی میں آنے والی ننھی خوشی سے متعلق کہا ''اپنے والدین کی دعاؤں اور دوستوں کی سپورٹ کے ساتھ میں نے 9 ماہ کی بچی گود لی ہے۔ میں آپ سب لوگوں سے یہ بات شیئر کرکے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں، یہ میری زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہے، یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں''۔



واضح رہے کہ 45 سالہ اداکارہ ساکشی تنور فلم''دنگل'' میں عامر خان کی بیوی کاکردار اداکرچکی ہیں تاہم وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔