منموہن سنگھ كی جانب سے افطار ڈنر پاكستانی ہائی كمشنر كی شركت

مسلمان کمیونٹی کی طرف سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ایک خصوصی...


Online August 17, 2012
مسلمان کمیونٹی کی طرف سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ایک خصوصی سکارف پہنایا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

بھارتی وزيراعظم منموہن سنگھ كی جانب سے افطار ڈنر ديا گيا، جس ميں حكومت ميں شامل اتحادی جماعتوں اپوزيشن رہنماوں كے ساتھ ساتھ پاكستانی ہائی كمشنر اور اہم شخصيات نے شركت كی۔

اس موقع پر كانگريس كی سربراہ سونيا گاندھی نے بھی شركت كی اور مسلم كميونٹی سے تعلق ركھنے والوں كے ساتھ ملاقات بھی كی۔

پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کی اس موقع پر من موہن سنگھ سے بات چیت ہوئی جس میں دونوں کی طرف سے خیر سگالی جذبات کا اظہار کیا گیا۔ مسلمان کمیونٹی کی طرف سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ایک خصوصی سکارف پہنایا گیا۔

بھارت كی حزب اختلاف جماعت بھارتی جنتا پارٹی كے رہنما لال كرشن اڈوانی نے بھی افطار ميں شركت كی اور وزيراعظم منموہن سے خوشگوار ماحول ميں گفتگو كی۔

سفارتكاروں اور سياستدانوں كے ساتھ ساتھ مسلم كميونٹی كے رہنماوں اور شو بز سے تعلق ركھنے والی اہم شخصيات نے شركت كی جس ميں جاويد اختر اور شبانہ اعظمی بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |