بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کیلیے اسٹیٹ بینک نے رولز پرعمل نہیں کیاٹرانسپیرنسی

گورنر کے استعمال کیلیے بلٹ پروف گاڑی خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر کے استعمال کیلیے بلٹ پروف گاڑی خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اسٹیٹ بینک پاکستان کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے سے متعلق جو خط لکھا تھا، بینک کے قائم مقام گورنر نے اس خط کا جواب دے دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے استعمال کیلیے بلٹ پروف گاڑی خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا ہے کہ بے شک کوئی نہیں روک سکتا اگر مناسب منظوری لی جائے اور سالانہ منصوبہ میں اس کے لیے رقم مختص کی گئی ہو، لیکن ٹی آئی پی کو اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ صرف موجودہ گورنر ہی کو خطرہ ہے جبکہ سابق کسی گورنر نے بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی، تاہم پتہ چلا ہے کہ اس سلسلہ میں پبلک پرکیورمنٹ رولز 2004 پر عمل نہیں کیا گیا اور 4کروڑ روپے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری لیے بغیر ہنگامی صورتحال کے بہانے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹرز میں سے ایک ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ٹرسٹی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہاسٹیٹ بینک کو رولزاورقوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر گاڑی کے حصول کا پہلے ہی آرڈر دیا جا چکا ہے تو یہ رول 50 کے تحت غلط ہے ، اسے منسوخ اورذمے دار افسران کا احتساب ہوناچاہیے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو بینک کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی مقامی طور پر بھی 28 لاکھ روپے میں خریدی جا سکتی ہے اور یہی بہتر آپشن ہے۔
Load Next Story