سندھ ہائیکورٹ کا شادی شدہ خواتین کو گھر سے نکالنے کے واقعات کا نوٹس

گھروں سے نکالی گئی شادی شدہ عورتوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے، سندھ ہائیکورٹ

اسلام خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، ہائیکورٹ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے گھریلو تنازعات پر خواتین کو گھر سے نکالے جانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

عدالت عالیہ نے خاتون کو بے گھر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شادی شدہ خواتین کو بے دخل کیے جانے کے واقعات میں اضافہ المیہ ہے، اسلامی معاشرے میں خواتین کو دھکے کھانے کیلئے نہیں چھوڑا جاسکتا اور اسلام خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔


عدالت نے کہا کہ بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے سے نان نفقہ کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی جب کہ شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی خواتین کو بھی نان نفقہ ملنا چاہیئے اس لیے گھروں سے نکالی گئی شادی شدہ عورتوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے۔

عدالت نے بے گھر ہونے والی خواتین کے معاملے پر اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سینئر وکلا مشتاق میمن اور خالد جاوید کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔
Load Next Story