افغان طالبان لیڈر کی طرف سے ویب سائٹ پر عید کا پیغام

نیٹو کا افغان سکیورٹی فورسزکوسونپنانیٹوکی شکست کی نشانی ہے۔

افغان طالبان رہنماملاعمرنےافغانستان میں نیٹوکےخلاف فتح کادعویٰ کیاہے، فوٹو :رائٹرز فائل

لاہور:
ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق " افغان طالبان رہنماملاعمرنےافغانستان میں نیٹوکےخلاف فتح کادعویٰ کیاہے،ان کا کہنا ہےکہ امریکہ سےمذاکرات کامطلب ہتھیارڈالنانہیں تھا ".

ملاعمرنےطالبان کی ویب سائیٹ پرعیدکےموقعےپرپیغام جاری کرتےہوئےکہاہےکہ، نیٹو کا افغان سکیورٹی فورسزکوسونپنانیٹوکی شکست کی نشانی ہے۔


امریکہ سےمعاہدےکامقصدقیدیوں کاتبادلہ تھا،نیٹوکےانخلاء اورمکمل آزادی تک جہادجاری رہےگا،حامد کرزئی کی حکومت کرپٹ اورتباہی کےقریب ہے۔

غیرملکی انخلاء کےبعدافغان حکومت کےدھڑوں سےمذاکرات کی کوشش کریں گے،طالبان کی نئی حکومت خواتین کواسلامی قوانین کےمطابق حقوق فراہم کرےگی۔

افغان اہلکاروں کی جانب سےنیٹوفوجیوں کی ہلاکت، طالبان کی لوکل سکیورٹی میں مداخلت کاثبوت ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story