ہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھتا ہوں ایوشمان کھرانہ

’وکی ڈونر‘ کی کامیابی کے بعد میری 3 فلمیں ناکام رہیں جو میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکار

میری 3 فلمیں ناکام رہیں جو میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکار (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی ہر آنے والی فلم کو پہلی فلم سمجھ کر کام کرتا ہوں میں اداکار ہوں لیکن میں اس بات پر یقین نہیں کرنا چاہتا۔

فلم 'وکی ڈونر' سے شہرت پانے والے 'ایوشمان کھرانہ' ان دنوں اپنی نئی فلم 'بدھائی ہو' کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں جس نے صرف دو دن میں 7 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بڑے بجٹ سے بننے والی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ایوش کا کہنا ہے کہ میں اپنی ہر نئی آنے والی فلم میں پہلی فلم سمجھ کر ہی کام کرتا ہوں کیوں کہ پہلی فلم میں نظر آنے والی معصومیت کیمرے میں نمایاں ہوتی ہے اور پہلی فلم میں ہر شخص بھرپور محنت اور بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے، میں جانتا ہوں کہ میں اداکار بن گیا ہوں لیکن میں اب بھی اس بات پر یقین کرنا نہیں چاہتا کیوں کہ میں ہمیشہ سادہ لوح انسان بنا رہنا چاہتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بڑے بجٹ کی 'نمستے انگلینڈ' کو چھوٹے بجٹ کی 'بدھائی ہو' نے ہرا دیا

اداکار نے کہا کہ میرے فلمی کیریئر کا سفر تھم سا گیا تھا لیکن فلم 'وکی ڈونر' کی کامیابی کے بعد میری مزید تین فلمیں ناکام رہیں لیکن وہ میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا پھر یوں ہوا کہ میری دیگر فلموں کو خاصا پسند کیا گیا اور اب فلم 'اندھا دھند' بھی کامیابی کے سفر پر گامزن ہے۔
Load Next Story