ٹورآپریٹرز کی حج پیکیج میں 8 ہزار تک اضافے کی تجویز

آپریٹرز 3ہزار خود وصول کریں گے ،90ہزار عازمین پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائینگے، ذرائع


Jahangir Minhas June 14, 2013
آپریٹرز 3ہزار خود وصول کریں گے ،90ہزار عازمین پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائینگے، ذرائع فوٹو: فائل

پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ٹورآپریٹرز نے حکومت کی طرف سے5ہزار ٹیکس کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ ہی اپنے حج پیکیج میں5 سے8 ہزار روپے تک اضافے کی تجویز پش کر دی ہے ۔

اس طرح پرائیویٹ حج ٹور آپرٹیرز 5ہزار روپے کے ٹیکس کے نام پر براہ راست حاجیوں سے 3 ہزار روپے خود وصول کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے پرائیویٹ ٹورآپریٹرز پر لگایا جانے والا 5 ہزار کا ٹیکس وزیرخزانہ کے دعوئوں کے باوجود 90ہزار عازمین حج سے ہی براہ راست وصول کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے تحت90ہزار کے کوٹہ کیلئے650کے قریب ٹورآپر یٹرز کو حاجیوں کی بکنگ کے فارم جاری کر دیے ہیں ۔ وزارت مذہبی امور رواں سال ایک لاکھ80 ہزار افراد کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے بھجوائے گی جس میں سے آدھے سرکاری اور باقی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں