ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 13 سے شکست

پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ابتدا میں برتری لینے کے باوجود فتح حاصل نہیں کرپائی


Sports Desk October 21, 2018
پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ابتدا میں برتری لینے کے باوجود فتح حاصل نہیں کرپائی فوٹو:فائل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ابتدا میں برتری لینے کے باوجود فتح حاصل نہیں کرپائی، گرین شرٹس کو 1-3 سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔

پاکستان نے کھیل کے 12ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر عرفان جونیئر کے گول کی بدولت کھاتہ کھولا، منپریت سنگھ نے گول بناکر مقابلہ 1-1 کردیا، مندیپ سنگھ نے گیند کو جال میں پہنچاکر بلو شرٹس کو 1-2 سے برتری دلوادی، کھیل کے 42 ویں منٹ میں دلپریت سنگھ نے بھارت کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں