اطلاعات تک رسائی کابل جلد تیار کرکے پیش کیاجائےسینیٹ کمیٹی

بل کی منظوری سے وزارت اطلاعات اورزیادہ آزاداورخودمختارہوجائیگی،فرحت اللہ بابر


INP June 14, 2013
بل کی منظوری سے وزارت اطلاعات اورزیادہ آزاداورخودمختارہوجائیگی،فرحت اللہ بابر فوٹو: فائل

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے معلومات تک رسائی کے قانون میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیااوروزارت اطلاعات کوہدایت کی کہ مجوزہ بل جلدازجلدتیارکرکے کمیٹی میں پیش کرے تاکہ بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلیے پیش کیاجاسکے۔

مجوزہ بل 2008 سے وزارت اطلاعات میں زیرغورہے۔سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کمیٹی کے کنوینرسینیٹرفر حت اللہ بابرکی صدارت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہواجس میں حکومتی جماعت کے سینیٹر سید ظفرعلی شاہ کے علاوہ وزارت اطلاعات کے سیکریٹری آغا ندیم،ایڈیشنل سیکریٹری محمداعظم اورڈی جی انٹرنل پبلسٹی نے شرکت کی۔سینیٹرفرحت اللہ بابرنے کہاکہ بنگلہ دیش،سری لنکا جیسے چھوٹے ممالک نے بھی عوام کومساویانہ سہولتیں فراہم کرنے کا بندو بست کیاہواہے۔پاکستان میں بھی اس نوعیت کے بل کی منظوری سے وزارت اورزیادہ آزاداورخودمختارہوجائے گی۔



اکتوبر 2012سے اب تک8ماہ کاعرصہ گزرنے کے باوجودوزارت داخلہ،کیببٹ ڈویژن،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معلومات فراہم نہیں کیں، انسانی حقوق کی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت دفاع کے کسی ذمے دارنے شرکت نہیں کی تھی جس پرشدیدتحفظات ہیں۔سینیٹرظفرعلی شاہ نے کہاکہ اطلاعات تک رسائی قوم کے ہرفردکا مساوی حق ہے،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،سینیٹر فر حت اللہ بابر نے کہا کہ اس وقت ملک میں محتسب کے مختلف بارہ ادارے قائم ہیں عوام کو اطلاعات تک آسان اورمفت رسائی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے وفاقی سطح پر بھی وفاقی محتسب اطلاعات کا ادارہ قائم کر دیا جائے۔کمیٹی کاآئندہ اجلاس جولائی کے پہلے ہفتے میں طلب کر لیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |