انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کیلیے پاکستان کو گرین سگنل

20 سے 30 نومبرتک شیڈول ٹورنامنٹ میں الحاق شدہ ممبر حصہ لیں گے،ایف آئی ایچ


Zulfiqar Baig October 21, 2018
20 سے 30 نومبرتک شیڈول ٹورنامنٹ میں الحاق شدہ ممبر حصہ لیں گے،ایف آئی ایچ۔ فوٹو:فائل

فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی ( ایف ائی ایچ ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوانٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے ملک میں انعقادکے لیے گرین سگنل دے دیا۔

ایف آئی ایچ کے ایونٹ ڈائریکٹر مارٹن نے پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری سابق اولمپئن شہبازاحمدکوتحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ لاہور میں 20سے 30 نومبرتک شیڈول انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے ایف آئی ایچ اورایشین ہاکی کے ساتھ الحاق شدہ ممبر ممالک اس ایونٹ میں شرکت کرسکتے ہیں اس حوالے سے ایف آئی ایچ مکمل تعاون کویقینی بنائے گی۔

پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری سابق اولمپئن شہباز احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اورموجودہ حکومت کی موثرکاوشوں سے ملک میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے ماحول ساز گار ہوگیا ہے۔

لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہاکی ملک کا قومی کھیل ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور ٹاسک فورس کے سربراہ احسان مانی ہاکی کے مسائل کو حل کرنے میں معاونت کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں