کمرشل بجلی صارفین کے لیے ٹیکس گوشوارے لازمی قرار

کمیٹی نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی38 تجاویزپر عملدرآمد کیلیے بھی کام شروع کردیا۔

کمیٹی نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی38 تجاویزپر عملدرآمد کیلیے بھی کام شروع کردیا۔ فوٹو : فائل

کمرشل صارفین کیلیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی قراردیدیا گیا۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہرکی سربراہی میں قائم کمیٹی نے جامع ٹیکس اصلاحات پروگرام کی تیاری اورٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے بجلی کے تمام کمرشل صارفین کے کنزیومرنمبرکو این ٹی این اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر قراردیکر ان کیلیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی قراردیدیا، گوشوارے جمع نہ کرانیوالے صارفین کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔


کمیٹی نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی38 تجاویزپر عملدرآمد کیلیے بھی کام شروع کردیا جبکہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں قلیل المعیاد تجاویزکو حتمی شکل دینے پر غورکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیرخزانہ اسدعمرکی جانب سے چند روز قبل حماد اظہر کی سربراہی میں قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں کیا۔

 
Load Next Story