رشوت طلب کرنے پر رکشا ڈرائیور نے ٹریفک پولیس چوکی پر خود کو آگ لگالی

ٹریفک پولیس کے اہلکار نے رشوت طلب کی اور نہ دینے پر چالان کردیا، رکشہ ڈرائیور

ٹریفک پولیس کے اہلکار نے رشوت طلب کی اور نہ دینے پر چالان کردیا، رکشہ ڈرائیور۔ فوٹو: فائل

SHANGHAI:
شارع فیصل پر کراچی پولیس آفس کے سامنے قائم ٹریفک چوکی پر رکشا ڈرائیور نے خود سوزی کرلی۔

کراچی پولیس آفس کے سامنے قائم ٹریفک چوکی پر اے ایس آئی حنیف نے ایک رکشا ڈرائیور خالد کا چالان کردیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے آپ کو آگ لگالی۔


خالد کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی حنیف نے چالان نہ کرنے کے عوض اس سے 50روپے رشوت طلب کی، اس سے قبل بھی مذکورہ چوکی پر تعینات اہلکار اس سے رقم طلب کرتے رہے ہیں جس پر تنگ آکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ، خالد کا رکشا بھی ضبط کرلیا گیا ہے، خالد کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او صدر پیر شبیر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، واقعے کا آئی جی سندھ کلیم امام اور کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story