نومولود بچہ رشتے دار کو نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کیا شوہر اور دیور گرفتار

شوہر نے بھائی کے ساتھ ملکر 2دن قبل صائمہ کوتشدد کرکے قتل کیا تھا،صائمہ کی 4سال قبل رشتے دار عاشق علی سے شادی ہوئی تھی۔


Staff Reporter October 21, 2018
پولیس کا واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے گریز،اہلخانہ کااحتجاج،پولیس کی افسران کی اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی۔ فوٹو: فائل

سکھن پولیس نے صائمہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیوار کو گرفتار کرلیا، ملزم شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو دن قبل بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

سکھن تھانے کی حدود روڈ نمبر9 کے قریب رہائش پذیر عاشق علی نے اپنے حقیقی بھائی شوکت کی مدد سے بیوی صائمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا پولیس واقعے کے مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی تھی اہلخانہ نے جمعے کو لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کیا پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے تھے۔

ہفتے کی صبح سکھن پولیس نے مقتولہ کے بھائی ساجد علی مدعیت میں قتل اور تشدد کا مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر عاشق علی اور اس کے بھائی شوکت کو گرفتار کرلیا، مقتولہ کے گھروالوں کو کہنا ہے صائمہ کی 4سال قبل رشتے دار عاشق علی سے شادی ہوئی تھی جس سے 3 بچے ہیں ان میں 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ملزم اپنا نومولود بچہ رشتے دار کو دینا چاہتا تھا جس پر بچے کی ماں کا اس سے جھگڑا ہوگیا ،ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر صائمہ کو قتل کردیا۔

جناح اسپتال کی لیڈی ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم کے بعد بتایا تھا مقتولہ کے جسم پر تشدد کا بظاہرکوئی کا نشان نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں