لاپتہ افراد کی بازیابی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

ہمیں سیاسی اورمعاشی مشکلات سمیت مسخ شدہ لاشوں کا ملنا،لاپتہ افراد، اغوابرائےتاوان جیس مسائل کاسامنا ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ


ویب ڈیسک June 14, 2013
بلوچستان میں تعلیم ،صحت کے محکمے سمیت تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان انتہائی مشکل حالات سے گزررہا ہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال کے ہمراہ کوئٹہ پریس کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں سیاسی اور معاشی مشکلات سمیت مسخ شدہ لاشوں کا ملنا، لاپتہ افراد، اغوائے برائے تاوان اورلاقانونیت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہ بلوچستان میں تعلیم، صحت سیمت تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، ہم نے عوام کو بہترطرز حکمرانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس پر اپنے منشور کے مطابق عمل کریں گے۔

اس سے قبل ڈاکٹر مالک بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین سے یکجہتی کا ااظہار کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، میں نے وزیراعظم نواز شریف پر واضح کردیا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں