فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق تعداد 71 ہوگئی
الائیڈ اسپتال میں داخل 36 بچوں میں سے 2 بچے 5 سالہ قیصر اور 9 ماہ کا صائم جاں بحق ہو گئے
الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 71 ہوگئی ۔
فصیل آباد کے الائیڈ اسپتال میں داخل 5 سالہ قیصر اور 9 ماہ کا صائم خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہو گئےجس کے بعد شہر میں مرنے والے بچوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں بھی الائیڈ اسپتال میں ہو رہی ہیں ، ایک جانب خسرہ سے الائیڈ اسپتال میں بچے مر رہے ہیں تو دوسری جانب اسپتال کے بچہ وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اصغر بٹ بیرون ملک چھٹی پر چلے گئے ہیں۔
10 جون کو پنجاب حکومت کی جانب سے سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کسی بھی ڈاکٹر کو بیرون ملک جانے کے لئے چھٹی نہیں ملے گی اور جس ڈاکٹر کو چھٹی ملی ہے وہ بھی منسوخ تصور کی جائے گی لیکن پھر بھی 11 جون کو ڈاکٹر اصغر بٹ کینیڈا چلے گئے، ذرائع کےمطابق انہوں نے 15جون تک کی چھٹی لی ہے جبکہ ان کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 26جون درج ہے۔